ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یو ایس اوپن میں شاراپواکی دھماکہ دار واپسی، عالمی نمبر 2کودی شکست

یو ایس اوپن میں شاراپواکی دھماکہ دار واپسی، عالمی نمبر 2کودی شکست

Tue, 29 Aug 2017 21:02:28  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،29اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جیسے ہی ماریا شاراپوا نے آخری گرینڈ سلیم یو ایس او اوپن 2017کے اپنے پہلے میچ کے لئے ٹینس کورٹ پر اتری، پرستاروں نے پرجوش طریقے سے خیرمقدم کیا۔اسٹیڈیم کے ہر کونے سے ماریا ماریا کی آواز سنی گئی۔روسی ٹینس کھلاڑی شاراپوا 15مہینے کی پابندی کے بعد کسی گرینڈ سلیم میں واپسی کررہی تھیں،وہ 19مہینوں میں پہلی مرتبہ گرینڈ سلیم میچ میں اتری تھی۔رومانیہ کے سامنے تھی عالمی نمبر دو ٹینس کھلاڑی رومانیہ کی سیمونا ہیلپ۔
شاراپوا اور ہیلپ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کوملا،دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل دکھایا۔شارپوا کی شائقین نے بہت حوصلہ افزائی کی اور وہ میچ 6-4، 6-6، 6 سے جیت گئی۔میچ دو گھنٹے اور 45منٹ تک جاری رہا،شاراپواکو2017آسٹریلیا اوپن کے دوران، ممنوعہ منشیات مینڈولیم کا مجرم پایاگیاتھا،جس کے بعد ان پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ سرینا ولیمز حاملہ ہونے کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہے۔اس طرح کے منظر میں شارپوا نے اپنے ارادے کو صاف کر دیا ہے۔دوسرے میچ میں امریکی تجربہ کار ٹینس کھلاڑی وینس ولیمز نے اچھا آغاز کیا ہے اور اس نے چوتھا اور فائنل گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے اس سال امریکی اوپن کے دوسرے دور میں جگہ بنالی ہے،تاہم برٹش اسٹار کھلاڑی جوہان کوٹا کو الٹ پھیرکی شکارہوکر ٹورنامنٹ سے باہرہو ناپڑا۔


Share: